Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینی

چین کے تعاون سے زچہ و بچہ صحت منصوبہ بڑی پیش رفت ہے، میر سرفراز بگٹی


حکومت چین کے تعاون سے بلوچستان کے سات اضلاع کے ایک سو طبی مراکز میں ماں اور نومولود بچوں کی صحت کے لیے طبی سہولیات کی بہتری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

بلوچستان میں چین کے تعاون سے صحت کے شعبے میں ایک بڑے اقدام کے تحت صوبے کے سات اضلاع کے ایک سو طبی مراکز میں ماں اور نومولود بچوں کی صحت کے لیے طبی سہولیات کی بہتری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے یہ منصوبہ زچہ و بچہ کی نگہداشت کے نظام کو مؤثر بنانے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منصوبے کے آغاز پر حکومتِ چین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس اہم اشتراک پر حکومتِ چین کے مشکور ہیں اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک چین دوستی اور باہمی تعاون کی ایک شاندار مثال ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے ماں اور بچے کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنایا جائے گا اور صوبے میں زچہ و بچہ کی صحت کو اولین ترجیح بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک چین دوستی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے عوام کو صحت سمیت مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے منصوبوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *