Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانیگنداخہ کی تعمیر و ترقی اور شہری خوبصورتی اولین ترجیحات ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیبی این سی نیوز کی صحافتی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ڈاکٹر ناشناس لہڑیاختر مینگل کو قتل کیس میں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے ،وزیراعلیٰ بلوچستان17دہشتگردوں کی ہلاکت ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسینعظمیٰ بخاری کا چوہدری سالک حسین کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے،محمد اشرف چوہدریپیکا ترمیمی آرڈیننس آزادی اظہار رائے دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، قاری مہراللہقائد جمعیت کی نجی زندگی میں مداخلت آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے لیے ہزاروں وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، جمال شاہ کاکڑہر پاکستانی ریاست پاکستان اور پاک فوج کےساتھ وفادار رہے، ایڈوکیٹ تانیہ بازئیمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانیگنداخہ کی تعمیر و ترقی اور شہری خوبصورتی اولین ترجیحات ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیبی این سی نیوز کی صحافتی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ڈاکٹر ناشناس لہڑیاختر مینگل کو قتل کیس میں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے ،وزیراعلیٰ بلوچستان17دہشتگردوں کی ہلاکت ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسینعظمیٰ بخاری کا چوہدری سالک حسین کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے،محمد اشرف چوہدریپیکا ترمیمی آرڈیننس آزادی اظہار رائے دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، قاری مہراللہقائد جمعیت کی نجی زندگی میں مداخلت آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے لیے ہزاروں وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، جمال شاہ کاکڑہر پاکستانی ریاست پاکستان اور پاک فوج کےساتھ وفادار رہے، ایڈوکیٹ تانیہ بازئی

بلاک شناختی کارڈز، معاملہ حل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں ،نور محمد دمڑ

کوئٹہ(خ ن )صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ نے ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان نوید جان سے اہم ملاقات کی، جس میں ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی کو درپیش عوامی مسائل، خصوصاً بلاک شدہ شناختی کارڈز کے دیرینہ مسئلے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے سنجاوی کے عوام کو نادرا سے متعلق درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈز کی بلاکنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، جس کے فوری اور پائیدار حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ہر ماہ سنجاوی کا دورہ کرے اور موقع پر ہی عوامی شکایات کا ازالہ یقینی بنائے حاجی نور محمد دمڑ نے مزید بتایا کہ سنجاوی نادرا سینٹر میں سہولیات کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن کے تحت نئے میل اور فی میل اسٹاف کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سینٹر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سولر سسٹم اور جنریٹر کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، جو علاقے کے عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان نوید جان نے سنجاوی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ون ونڈو سروس کی بھی باقاعدہ منظوری دی، تاکہ عوام کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا عوام کو جدید، مو¿ثر اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دور دراز علاقوں میں خدمات کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سنجاوی سمیت پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل اور دیرپا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *