Banner

میر عبید گورگیج نے پی بی 44 کی تقدیر بدل دی ہے، میر شیر احمد بنگلزئی

Share

Share This Post

or copy the link

۔۔۔۔۔۔ تفصیلی انٹرویو ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میر عبید گورگیج نے پی بی
44 کی تقدیر بدل دی ہے۔
میر شیر احمد بنگلزئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ
جماعت ہے۔ میر علی مدد
جتک ، میر عبد الصمد
گورگیج ، میر لیاقت لہڑی
عوام کی بھرپور خدمت کررہے
ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ انٹرویو ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قیوم بلوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میر شیر احمد بنگلزئی بلوچستان کی قبائلی، سیاسی اور سماجی تاریخ میں ایک معتبر، باوقار اور بااثر نام کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی مسلسل جدوجہد، سنجیدہ طرزِ فکر اور عوامی خدمت کے جذبے کے ذریعے نہ صرف اپنے قبیلے بلکہ پورے خطے میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے، ان کا تعلق بلوچ قوم کے قدیم، بااثر اور تاریخی قبیلے بنگلزئی سے ہے جو اپنی روایات، بہادری، غیرت اور اجتماعی شعور کے حوالے سے ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور میر شیر احمد بنگلزئی اسی روایت کے امین کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں، ان کی شخصیت میں قبائلی روایات کی پاسداری اور جدید سیاسی شعور کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے جو انہیں دیگر شخصیات سے ممتاز بناتا ہے، انہوں نے اپنے عملی سفر کا آغاز ایک عام کارکن کے طور پر کیا مگر اپنی لگن، خلوص اور مستقل مزاجی کے باعث وہ آج ایک نمایاں سماجی و سیاسی شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور عوام میں اپنی ایک مضبوط پہچان قائم کرچکے ہیں، زمانہ طالب علمی سے ہی انہوں نے معاشرتی مسائل کو قریب سے دیکھا اور ان کے حل کیلئے عملی میدان میں قدم رکھا، انہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کو ترجیح دی اور وقتی مفادات کے بجائے اجتماعی بھلائی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا، پاکستان پیپلز پارٹی سے ان کی وابستگی محض سیاسی نہیں بلکہ نظریاتی بنیادوں پر استوار ہے اور وہ پارٹی کے منشور، عوامی حقوق کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مستقل جدوجہد کرتے آرہے ہیں، وہ پارٹی کے اندر ایک فعال، متحرک اور بااعتماد رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں جو ہر مشکل وقت میں کارکنوں اور قیادت کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتے ہیں، میر شیر احمد بنگلزئی نہ صرف ایک سیاسی کارکن بلکہ ایک فعال سماجی رہنما بھی ہیں جو اپنے علاقے میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، غریب اور مستحق افراد کی مدد، نوجوانوں کی رہنمائی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام میں ان کی مقبولیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، وہ نوجوان نسل کو قوم کا مستقبل سمجھتے ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں ان کی حوصلہ افزائی اور عملی مدد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ ایک باشعور اور باصلاحیت نوجوان ہی کسی بھی معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہوتا ہے اسی لئے وہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے مسلسل کوشاں رہتے ہیں، انہوں نے کئی مواقع پر نوجوانوں کی رہنمائی کی اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں، قبائلی معاشرے میں ان کا مقام نہایت بلند ہے اور وہ نہ صرف اپنے قبیلے بلکہ دیگر قبائل میں بھی ایک باوقار اور بااعتماد شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، قبائلی تنازعات کے حل میں ان کا کردار انتہائی اہم اور مؤثر رہا ہے جہاں وہ جرگہ سسٹم کے ذریعے مسائل کو حل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور ہمیشہ انصاف، توازن اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہیں، بلوچ جرگہ میڑھ جیسے اہم فورمز میں ان کی بھرپور شرکت اور دانشمندانہ کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پیچیدہ مسائل کو سمجھنے اور ان کا مؤثر حل نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ ہمیشہ بھائی چارے، رواداری اور امن کے فروغ کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور ان کی ثالثی کے نتیجے میں کئی تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہوئے ہیں جس سے مختلف قبائل کے درمیان اعتماد بحال ہوا ہے، سیاسی میدان میں بھی وہ ایک فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ 44 میر عبیداللہ گورگیج کے قریبی ساتھی اور معائنہ کمیٹی کے سینئر ممبر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں، وہ میر عبیداللہ گورگیج کی قیادت، وژن اور عوامی خدمات سے متاثر ہیں اور ان کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مسلسل کوشاں ہیں، ان کی مشترکہ کوششوں سے حلقے میں ترقیاتی کاموں میں بہتری آئی ہے اور عوام کو ریلیف ملا ہے، میر شیر احمد بنگلزئی کی شخصیت میں عاجزی، خلوص، دیانتداری اور خدمت کا جذبہ نمایاں ہے، وہ ہمیشہ سادگی کو ترجیح دیتے ہیں اور عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سنتے اور ان کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہیں، ان کا دروازہ ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہتا ہے اور وہ ہر آنے والے کو عزت اور احترام دیتے ہیں جو انہیں ایک حقیقی عوامی رہنما بناتا ہے، وہ اپنے قول و فعل میں ہم آہنگی رکھتے ہیں اور ہمیشہ سچائی اور انصاف کا ساتھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، مستقبل کے حوالے سے ان کی سوچ نہایت مثبت اور تعمیری ہے، وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہو، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں اور معاشرے میں امن و امان قائم ہو، وہ اس مقصد کے حصول کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور اپنی تمام تر توانائیاں عوامی خدمت کیلئے وقف کیے ہوئے ہیں، ان کی مستقل مزاجی، محنت اور عوامی وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک مخلص اور سنجیدہ رہنما ہیں جو نہ صرف اپنے قبیلے بلکہ پورے بلوچستان کیلئے ایک روشن مثال کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی خدمات آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
ہم نے میر شیر احمد بنگلزئی سے خصوصی تفصیلی نشست کا اہتمام کیا۔ جس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے۔ میر شیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ میری پوری سیاسی، سماجی اور قبائلی زندگی کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت، اپنے علاقے کی ترقی اور ایک ایسے منصفانہ اور پرامن معاشرے کا قیام ہے جہاں ہر فرد کو اس کا حق مل سکے، انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیاست کو ذاتی مفادات کے بجائے ایک قومی ذمہ داری کے طور پر لیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کے مسائل کے حل اور ان کی آواز بننے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کیں، انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی عظیم قربانی ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا روشن اور سنہری باب ہے جس نے جمہوریت، عوامی حقوق اور انسانی وقار کیلئے نئی راہیں متعین کیں، انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو عوام کیلئے وقف رکھا اور آمریت کے سیاہ دور میں جس جرات، بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جمہوریت پسند قوتوں کو ایک نیا حوصلہ دیا اور ہمیں یہ سبق دیا کہ عوامی خدمت اور سچائی کے راستے میں بڑی سے بڑی قربانی بھی دی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب پر لازم ہے کہ ہم ان کے وژن کو آگے بڑھائیں اور ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں ہر شہری کو انصاف، تعلیم، صحت اور روزگار کے یکساں مواقع میسر ہوں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت کی ایک مضبوط علامت کے طور پر سامنے آئے ہیں جو اپنی والدہ کے مشن کو نہایت عزم اور بصیرت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف مضبوط ہو رہی ہے بلکہ ملک بھر میں ایک نئی سیاسی سوچ کو فروغ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی جراتمندانہ قیادت، واضح موقف اور عوام دوست پالیسیوں نے نوجوانوں میں ایک نئی امید پیدا کی ہے اور وہ ملک کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی جانب لے جانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے مسائل کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوئے امن و امان کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں اضافہ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں ترقی اور استحکام کی ایک نئی فضا قائم ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہم حلقہ پی بی 44 کی بات کریں تو یہاں رکن صوبائی اسمبلی میر عبید اللہ گورگیج کی کارکردگی ایک روشن مثال کے طور پر سامنے آئی ہے، انہوں نے کہا کہ میر عبید اللہ گورگیج ایک مخلص، باصلاحیت اور عوام دوست رہنما ہیں جنہوں نے اپنے حلقے کی تقدیر بدلنے کیلئے دن رات محنت کی اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنایا، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 44 میں ریکارڈ توڑ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جن میں پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے، بجلی کے نظام کی بہتری، نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب، گیس کی فراہمی کے منصوبے، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور مساجد میں سولر سسٹم کی تنصیب جیسے اہم اقدامات شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملا ہے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ غوث آباد، سریاب، قمبرانی روڈ، سبزل روڑ، عیسیٰ نگری، چالو باوڑی، لوہڑ کاریز، جتک آباد، امیر معاویہ روڈ، کشمیر آباد، بینک کالونی، رئیس رحیم کالونی، بلال کالونی، ازبک آباد اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ہر علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوئی، پانی کے منصوبوں سے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوئی، بجلی کے نظام میں بہتری سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئی اور مساجد میں سولر سسٹم کی تنصیب سے عبادات میں سہولت حاصل ہوئی، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج عوام کا بھرپور اعتماد میر عبید اللہ گورگیج پر ہے اور وہ انہیں ایک حقیقی عوامی نمائندہ سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مخالفین ان ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور بے بنیاد پروپیگنڈہ اور جھوٹے الزامات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر باشعور عوام ان کے عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی، صوبائی مشراء اور پارلیمانی سیکرٹریز بھی اپنے اپنے حلقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جن میں میر حاجی علی مدد جتک، میر عبدالصمد گورگیج، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، میر لیاقت لہڑی اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال رئیسانی شامل ہیں جو عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تمام رہنما پارٹی کے نظریے کے مطابق عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں اور ہر سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 44 کیلئے قائم معائنہ کمیٹی کے اراکین میر ابرار جعفر، میر لعل محمد جتک، میر ثنااللہ جتک، صوبیدار جتک، طارق سرپرہ اور ملک عبدالمنان بنگلزئی اور حاجی محمد امین بنگلزئی بھی اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تمام افراد نہ صرف کمیٹی کے فعال اراکین ہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں میں بھی شامل ہیں اور عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ہر وقت عوام کے درمیان رہتا ہوں، ان کے مسائل سنتا ہوں اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتا ہوں تاکہ کوئی بھی فرد مایوس نہ ہو، انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات کے حل میں بھی ہم نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور جرگہ سسٹم کے ذریعے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان اور بھائی چارہ قائم رہے، انہوں نے کہا کہ بلوچ روایات ہمیں سکھاتی ہیں کہ ہم انصاف، برداشت اور رواداری کو فروغ دیں اور ہم نے ہمیشہ انہی اصولوں کو اپنایا ہے، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہم اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور اپنے علاقے کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام ہماری اصل طاقت ہیں اور ان کا اعتماد ہمارے لئے سب سے بڑا سرمایہ ہے، انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں، ترقی کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنے روشن مستقبل کیلئے مثبت قیادت کا انتخاب کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ مزید تیزی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ایک ایسا بلوچستان تعمیر کریں گے جو ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کی ایک روشن مثال بنے گا اور جہاں ہر فرد کو عزت، انصاف اور بہتر زندگی کے مواقع میسر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوامی مسائل کو حل کرنا اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عملی کاموں پر یقین رکھا ہے اور آئندہ بھی اسی راستے پر گامزن رہیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہمارے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے اور ہم اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے بلکہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے تاکہ بلوچستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنایا جا سکے۔

میر عبید گورگیج نے پی بی 44 کی تقدیر بدل دی ہے، میر شیر احمد بنگلزئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us