Banner

ایم این اے آصف خان کا گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کا تفصیلی دورہ

Share

Share This Post

or copy the link

ایم این اے آصف خان کا گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کا تفصیلی دورہ
اس موقع پر انہوں نے پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر سے ملاقات کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایم این اے آصف خان نے گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار، پشاور کا دورہ کیا۔ پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر نے ملاقات کے دوران کالج کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔پرنسپل رابعہ سکندر نے بتایا کہ طالبات کے بہتر مستقبل کے لیے ادارے کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی ناگزیر ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کالج کی خستہ حال دیواریں، کلاس رومز میں نالے کا پانی داخل ہونا، چھتوں کی لیکیج اور ٹوٹے ہوئے فرش تدریسی عمل میں روزانہ رکاوٹ بن رہے ہیں۔پرنسپل رابعہ سکندر نے مزید بتایا کہ 2014 سے SNE منظور نہ ہونے کے باعث کلریکل سٹاف کی شدید کمی ہے۔ پرانا 200 کے وی ٹرانسفارمر بار بار خراب ہونے سے بجلی کا بحران معمول بن چکا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ انتظامی امور کے لیے نئی ایڈمن بلڈنگ، سوئی گیس لیکج کا خاتمہ اور 100 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ان مسائل کے حل کے لیے ایم این اے آصف خان نے یقین دہانی کرائی کہ واٹر فلٹریشن کا نیا پراجیکٹ، سولر سسٹم کی توسیع، کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور کالج سے ملحقہ خالی پلاٹ کی کالج کو منتقلی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ ہماری بیٹیوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان مسائل کا فوری حل ہی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔

ایم این اے آصف خان کا گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کا تفصیلی دورہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us