Banner

بلوچستان اسمبلی قائمہ کمیٹی نے تین اہم بلز کی منظوری کیلئے سفارشات ایوان کو بھجوا دیں، چیئرمین ظفر علی آغا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین ظفر علی آغا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں رکن اسمبلی شاہدہ رو¿ف، ہادیہ نواز، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نور حسین بلوچ، محکمہ قانون و پارلیمانی امور کے ڈپٹی سیکرٹری احسان برکت اور منصورالحق نے شرکت کی۔اجلاس میں تین اہم بلز زیر غور آئے جنہیں تفصیلی بحث کے بعد حتمی سفارشات کے ساتھ ایوان میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پہلا بل: بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025کمیٹی کو بتایا گیا کہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2010 پہلے سے نافذ العمل ہے، تاہم اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کے 14 نومبر 2018 کے اجلاس میں موجودہ تقاضوں کے مطابق تربیتی نظام اور دائرہ کار کو بہتر بنانے کے لیے اس میں ترامیم کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔اس ضمن میں تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی نے متعدد اجلاسوں کے بعد “بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) ایکٹ 2024” کا مسودہ تیار کیا، جسے محکمہ قانون و پارلیمانی امور سے ویٹنگ کے بعد 9 اگست 2024 کو صوبائی کابینہ نے منظور کیا۔کمیٹی نے اس بل کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات منظوری کے لیے ایوان کو ارسال کر دیں۔دوسرا بل: بلوچستان پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2026کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن ایکٹ 1989 میں چیئرمین کے عہدے پر دوبارہ تعیناتی کی کوئی شق موجود نہیں۔ اس قانونی خلا کو پ±ر کرنے کے لیے گورنر بلوچستان نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 128(1) کے تحت 3 فروری 2026 کو ایک آرڈیننس جاری کیا۔مذکورہ آرڈیننس کو آئینی تقاضوں کے مطابق “بلوچستان پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2026” کی صورت میں صوبائی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔کمیٹی نے بل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کر کے ایوان کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔تیسرا بل: دیوانی ضابطہ کار (بلوچستان ترمیمی) بل 2026کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ عدالتی نظام غیر ضروری اور تاخیری مقدمات کے باعث دباو کا شکار ہے۔ مجوزہ بل میں دیوانی ضابطہ کار 1908 میں ترامیم کے تحت غیر ضروری التوا کو محدود کرنے، بدنیتی پر مبنی مقدمات میں اخراجات عائد کرنے اور حقیقی فریقین کو ریلیف دینے سے متعلق اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے تینوں بلز پر اپنی سفارشات مرتب کر کے منظوری کے لیے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

بلوچستان اسمبلی قائمہ کمیٹی نے تین اہم بلز کی منظوری کیلئے سفارشات ایوان کو بھجوا دیں، چیئرمین ظفر علی آغا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us