Banner

شہید عثمان لالا کی والدہ کا انتقال، پشتون ملت میں سوگ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

شہید عثمان لالا کی والدہ کا انتقال، پشتون ملت میں سوگ
شہید عثمان لالا کی والدہ خوشحال خان کاکڑ کی دادی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
مرحومہ ایک باوقار ، باہمت ، صبر کی پیکر خاتون تھی۔ مرحومہ کو خراج تحسین
کوئٹہ/مسلم باغ (۔۔۔۔۔۔۔۔۔) ملی شہید عظیم رہبر شہید عثمان لالا کی والدہ محترمہ اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ کی دادی طویل علالت کے بعد سوموار کی صبح انتقال کرگئیں۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پارٹی کارکنان اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحومہ ایک باوقار، نیک سیرت اور سماجی اقدار کی علمبردار خاتون تھیں، جنہوں نے اپنی زندگی سادگی اور روایتی پشتون اقدار کے مطابق گزاری۔ ان کی وفات کو نہ صرف خاندان بلکہ سیاسی و عوامی حلقوں کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے مسلم باغ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور مقامی افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں، کارکنان اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

شہید عثمان لالا کی والدہ کا انتقال، پشتون ملت میں سوگ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us