Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

شفافیت اور مؤثر نگرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور لائیو لوکیشن حاضری نظام متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ نے تمام منصوبوں کو جون سے قبل مکمل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں رہ کر منصوبوں پر اعلیٰ معیار کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائیں، جبکہ 10 دن سے زائد غیر حاضری پر افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اصلاحاتی اقدامات پر مسلسل سیکرٹریز کمیٹی اجلاسوں کے انعقاد پر چیف سیکرٹری کو سراہا اور کہا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام سے حکومتی کارکردگی مزید مؤثر اور جوابدہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، بروقت تکمیل اور عوامی وسائل کا درست استعمال حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، جبکہ فیلڈ میں افسران کی موجودگی عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ غفلت اور تاخیر کے مرتکب افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور صوبے کی ترقی کے لیے سخت نگرانی کا نظام ضروری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *