Banner

صلح کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں رعایت دی جائے گی،اظہر خان مغل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سکھر ( رپورٹ اسلم سومرو) روہڑی خونی تنازع کے خاتمے پر امن کی امید روہڑی میں ایک دیرینہ اور خونی تنازع کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس سے علاقے میں امن کے قیام کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کے مطابق جاگیرانی برادری کے درمیان جاری اس تنازع میں اب تک بیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، تاہم اب دونوں فریقین صلح پر آمادہ ہو گئے ہیں اور باقاعدہ فیصلہ بھی طے پا چکا ہے، جو ایک مثبت اور خوش آئند قدم ہے روہڑی کے نواحی گاؤں خرم جاگیرانی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو عناصر امن کی جانب پیش قدمی کریں گے، انہیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے رعایت بھی دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا مقصد صرف جرائم کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ پائیدار امن کا قیام بھی ہے ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ جاگیرانی تنازع کے علاوہ دیگر قبائلی جھگڑوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ مہر اور جتوئی برادری کے درمیان جاری کشیدگی، اور کلوہڑا و مہر تنازع کے حل کے لیے بھی باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، تاکہ ان مسائل کو بھی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ صوبے بھر، خصوصاً ضلع سکھر میں قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ اسی سلسلے میں سکھر پولیس نے ان عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جو قبائلی تنازعات کی آڑ میں قتل، دشمنی یا زمینوں پر قبضے جیسے جرائم میں ملوث ہیں، اور ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اظہر خان مغل کے مطابق جاگیرانی تنازع کے خاتمے کے بعد مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ضلع سکھر میں امن، محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی اور دیرینہ جھگڑے ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔

صلح کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں رعایت دی جائے گی،اظہر خان مغل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us