Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

پاکستان کے موثر کردار نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا ہے، صفدر خان باغی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صفدر خان باغی پاکستان مسلم لیگ (ق) مرکزی نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین دو ہفتوں کے سیز فائر میں پاکستان کے مؤثر کردار نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اور ایران اور امریکہ کی قیادت کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے اور دس نکاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں سفارتی اور قائدانہ کاوشیں قابلِ لائق تحسین ہیں۔صفدر خان باغی مسلم لیگ (ق) مرکزی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ عالمی برادری میں ایک ذمہ دار اور مؤثر ملک کے طور پر اپنی پہچان بھی مضبوط کی۔ آج دنیا بھر میں فلیڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں شہباز شہباز شریف کی قیادت کو سراہا جا رہا ہے، جو پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔صفدر خان باغی نے مزید کہا کہ فلیڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی عسکری لحاظ اور سفارتی سطح پر دانشمندانہ حکمت عملی اور جرات مندانہ قیادت نے دنیا کو ایک ممکنہ تیسری بڑی جنگ عظیم کے تنازع سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جسے عزت دینا چاہے، کوئی اسے رسوا نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی قیادت نے نہ صرف ملک کا وقار بلند کیا بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *