Banner

بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو پنجگور کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے تاریخی مقبرہ شاہوقلندر اور خواتین اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر خدابادان کا افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ، اراکین صوبائی اسمبلی انجنئیر عبدالمجید بادینی اور مولانا نوراللہ، مشیر فشریز برکت رند، ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر زرکون، ایس پی سردار ایازخان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پنجگور کے لیے دو گرین اور ایک پنک بس فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ پنجگور پریس کلب کے لیے 20 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی وزیر اعلیٰ نے پنجگور کے قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام، سرکاری اداروں کے سربراہان اور بلدیاتی نمائندوں سے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دورہ پنجگور کا مقصد سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لے کر صوبے کو حقیقی تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور نوجوانوں کو بلامقصد دشوار اور خطرناک راستوں پر ڈال دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ روایات کو مسخ کیا جا رہا ہے 3 سے 4 ہزار نوجوانوں کی ہلاکت سے کوئی خدمت حاصل نہیں ہوئی کالعدم تنظیمیں ہندوستان کے ایما پر بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو غلط راستوں سے دور رکھیں اور معاشرتی تربیت پر توجہ دیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ بلوچستان ہم سب کا گھر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوانوں کا روشن مستقبل اعلیٰ تعلیم اور بہترین تربیت سے وابستہ ہے صوبے میں میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ بھرتی کیے گئے تاکہ تعلیمی ترقی کو مزید بہتر بنایا جا سکے تمام محکموں میں میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور اب صوبے میں کوئی نوکری خریدی نہیں جاتی انہوں نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر امیگریشن سنٹر قائم کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو آمد و رفت میں آسانی ہو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پنجگور میں زیتون کی پیداوار کے لیے پراسسنگ پلانٹ کے قیام کے لیے 6 کروڑ روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us