Banner

کندھ کوٹ: مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان ابراہیم بگٹی قتل، دو زخمی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کندھ کوٹ: مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان ابراہیم بگٹی قتل، دو زخمی
کندھ کوٹ( نامہ نگار) کندھ کوٹ کے قریب پولیس تھانہ بخشاپور کی حدود نیو شاہی نہر کے مقام پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے نوجوان ابراہیم بگٹی موقع پر ہی قتل جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد مسلح افراد ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر حدود تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر بخشاپور پہنچایا جہاں سے زخمیوں لوٹو بگٹی اور لال خان ڈومکی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رحیم یار خان منتقل کردیا گیا مقتول کی لاش ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بگٹی قبیلے کے درمیان چلنے والی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے مزید تفتیش کر رہے ہیں مقتول نوجوان بلوچستان کے سوئی والے علاقے کا رہائشی ہے مقتول کے ورثاء آنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائیگا آخری اطلاع تک پولیس مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج نہ کر سکی اور نہ ہی ملزمان کیخلاف کارروائی کی،

کندھ کوٹ: مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان ابراہیم بگٹی قتل، دو زخمی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us