Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

ماربل انڈسٹری ضلع کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی(میاں محمدعامربشیرآرائیں)ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ماربل فیکٹری مالکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں ماربل انڈسٹری کو درپیش چیلنجز، ماحولیاتی آلودگی، لیبر سیفٹی اور جدید صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماربل انڈسٹری ضلع کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاہم اس کی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ اور حکومتی قوانین کی پاسداری کے ساتھ مشروط ہونا چاہیے۔ انہوں نے فیکٹری مالکان کو ہدایت کی کہ وہ دھول اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں، ورکرز کے لیے حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائیں اور اپنی مشینری و نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، تاہم کسی بھی قسم کی غفلت یا قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ماربل فیکٹری مالکان نے بجلی کی غیر یقینی فراہمیی ٹرانسپورٹیشن مسائل، ٹیکسز اور دیگر درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں ماربل فیکٹریوں کی باقاعدہ انسپیکشن کا سلسلہ شروع کیاجائے گا، جس کے تحت ماحولیاتی معیار، سیفٹی پروٹوکول اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فیکٹری مالکان کے لیے ایک آگاہی مہم بھی شروع کرنے کی تجویز دی گئی، جس میں جدی ٹیکنالوجی کے استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ کے مؤثر طریقوں پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق ایک متوازن حکمت عملی اپناتے ہوئے صنعت اور ماحول دونوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، تاکہ لورالائی میں پائیدار صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *