Banner

آئی او ای سی کے زیر اہتمام ایک اہم انٹرنیشنل انویسٹمنٹ سٹریٹجک پارٹنر شپ کانفرنس کا انعقاد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

آئی او ای سی کے زیر اہتمام ایک اہم انٹرنیشنل انویسٹمنٹ سٹریٹجک پارٹنر شپ کانفرنس کا انعقاد

یہ کانفرنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایات پر منعقد ہوئی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انٹرنیشنل اوورسیز اکنامک کوریڈور (IOEC) کے زیر اہتمام ایک اہم انٹرنیشنل انویسٹمنٹ سٹریٹجک پارٹنرشپ کانفرنس کا انعقاد میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں کیا گیا۔اس کانفرنس کا مقصد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانا، پاک-چین دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچانا اور مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینا تھا۔ یہ کانفرنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر منعقد ہوئی چینی وفد کا پرتپاک استقبال چینی وفد کی قیادت مسٹر ڈونگ وی کر رہے تھے، جو ٹاپ 10 چینی سرمایہ کاروں پر مشتمل تھا۔ وفد کے دیگر اراکین میں مسٹر وانگ لکسین، مسٹر ڈانگ ایکسین، مسٹر گوزو وی اور مسٹر ڈونگ زنگیان شامل تھے۔وفد کی پاکستان آمد پر چیئرمین انٹرنیشنل اوورسیز اکنامک کوریڈور چوہدری غلام مصطفٰے انصاری کی سربراہی میں IOEC کے پورے ادارے نے ان کا پُرتپاک اور پرجوش استقبال کیا۔اس پروگرام کی ہوسٹ ڈاکٹر عاصمہ تھیں اور آرگنائز ڈاکٹر عائشہ نے کیا۔ کانفرنس میں نمایاں شرکت گزشتہ روز میریٹ ہوٹل میں منعقدہ اس کانفرنس میں درج ذیل معزز شخصیات نے شرکت کی- پارلیمانی سیکرٹری مواصلات اور سابقہ وفاقی وزیر معدنیات و معادن انجینئر گل اصغر خان،ڈائریکٹر جنرل IOEC خواجہ زبیر،میر عثمان گورگی سائنو گروپ اینڈ کمپنیز کے سی ای او اور IOEC کے وائس چیئرمین سکندر علی- سابقہ سیکرٹری داخلہ اور ایڈوائزر خوشدل خان ملک ڈی جی CPEC – گوادر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری طفیل محمود- دیگر تاجر، سرمایہ کار، سیاسی شخصیات، میڈیا نمائندے اور IOEC کے عہدیداران۔ شعبہ جات پر پریزنٹیشنز کانفرنس کے دوران مختلف شعبوں پر جامع پریزنٹیشنز پیش کی گئیں سابقہ وفاقی وزیر مائنز اینڈ منرلز انجینئر گل اصغر خان نے کوئلہ، معادن اور معدنیات کے شعبے پر پریزنٹیشن دی۔مشفق شفیق نے پیس سٹی پر۔میڈم روبی عمران نے کاسمیٹک انڈسٹری پر۔عمران رشید نے AI ایجوکیشن پر۔میڈم اقراء قاسم نے سلیکان سمارٹ سٹی پر۔میڈم شبنم یوسف نے ہیلتھ اینڈ کیئر پر۔میڈم نمرہ قربان نے آرگینک فارمنگ چیئرمین IOEC چوہدری غلام مصطفٰے انصاری* نے اپنے خطاب میں کہا چائینیز وفد کا IOEC کی قیادت میں پاکستان آنا اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا عزم پاک-چین اقتصادی تعاون کو نئی جہت دے گا۔ IOEC پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن بننے جا رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں پاکستان ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھتا دکھائی دے گا۔انہوں نے چینی وفد کے سربراہ مسٹر ڈونگ وی اور تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور مختلف پراجیکٹس پر ایگریمنٹس، سائننگ اور فائلز کے تبادلے پر ان کا خصوصی طور پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔چیئرمین نے پارلیمانی سیکرٹری انجینئر گل اصغر خان، سکندر علی (CEO سائنو گروپ) اور IOEC کے تمام عہدیداران و ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا اس انٹرنیشنل انویسٹمنٹ سٹریٹجک پارٹنرشپ کانفرنس کی کامیابی دراصل پاکستان کی کامیابی ہے۔یہ کانفرنس پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، خاص طور پر چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، معدنیات، سمارٹ سٹیز، مصنوعی ذہانت، صحت، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔ IOEC اس سلسلے میں پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی او ای سی کے زیر اہتمام ایک اہم انٹرنیشنل انویسٹمنٹ سٹریٹجک پارٹنر شپ کانفرنس کا انعقاد

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us