Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

بلوچستان دہشت گردی کی زمین نہیں بلکہ امن، ثقافت اور محبت کی سرزمین ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان حکومت نے صوبے میں فنکاروں کی بہبود کے لیے آرٹسٹ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کی رقم مرحلہ وار دگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریڈ 16 سے کم سرکاری ملازمین آرٹسٹوں کی مالی معاونت اسی فنڈ کے ذریعے جاری رہے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے آرٹسٹ نمائندہ وفد نے ملاقات کی، جس میں فنکاروں کے مسائل اور فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ بلوچستان کا ثقافتی ورثہ امن، رواداری اور محبت کا آئینہ دار ہے، اور فنکار اپنے فن کے ذریعے صوبے کا مثبت اور حقیقی تشخص اجاگر کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان دہشت گردی کی زمین نہیں بلکہ امن، ثقافت اور محبت کی سرزمین ہے، اور آرٹسٹ اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے صوبے کی تاریخی شناخت کو عالمی سطح پر متعارف کرائیں۔

وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ ماضی میں پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے فنکاروں نے معیاری ڈراموں کے ذریعے بلوچستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، اور آج بھی ایسے اخلاقی اور معیاری ڈرامے صوبے کے پائیدار ثقافتی تشخص کو اجاگر کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

فنکار اس سمت میں کام کریں، حکومت بلوچستان ہر ممکن تعاون اور سرپرستی فراہم کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *