Banner

امریکی صدر ٹرمپ کو ذہنی عارضہ لاحق ہے، حافظ حمد اللہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حضرت مولانا حافظ حمد اللہ نے مدرسہ اسلامیہ امام شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ ضلع چمن کے سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پوری دنیا کی ترجیحات بدل رہی ہیں ۔ عرب ممالک سمیت پوری دنیا نے امریکہ و اسرائیل کی جنگی شراکت سے انکار کردیا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ طاقت کے نشے میں مست اسرائیل کیلئے غیر ضروری جنگ میں کود پڑا ہے ۔ آج ٹرمپ تنہائی کا شکار ہے ۔ اور حواس باختگی میں لمبی لمبی چھوڑ رہے ہیں ۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بدلتے بیانات سے واضح ہوچکا ہے ۔ کہ وہ جنگی جنون کے عارضہ میں مبتلا ہے ۔ یہاں تک کہ ٹرمپ ذہنی توازن کھو چکا ہے ۔ امریکی کانگریس اور امریکی عوام ٹرمپ کو روکیں ۔ ورنہ یہ خود بھی ڈوب جائیگا ۔ اور امریکی عوام کو خصوصاً معاشی میدان میں بھی ڈبو دیں گے ۔ ٹرمپ اس وقت نیتن یاہو کا دم چلہ بن چکا ہے ۔ حافظ حمد اللہ نے کہا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ جنگ کے حدود کو بڑھانے کیلئے پوری دنیا کی منت سماجت کررہا ہے ۔ کبھی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ لیکن دنیا ان جنگی شراکت سے صاف انکار کررہی ہے ۔ جس کی وجہ سے امریکی صدر ٹرمپ جنگی جنون کی عارضہ میں مبتلا ہے ۔

امریکی صدر ٹرمپ کو ذہنی عارضہ لاحق ہے، حافظ حمد اللہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us