Banner

میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت گرین بس ڈرائیورز کی تربیت نیشنل ہائی ویز پولیس اور ٹرانسپورٹ کا جامع پروگرام

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی سرپرستی میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے گرین بس ڈرائیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری اور روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس تربیتی پروگرام کا مقصد گرین اور پنک بس ڈرائیورز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا، سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا اور محفوظ سفر کے فروغ کو تقویت دینا تھا۔
پروگرام کے دوران شرکاء کو روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا گیا، جبکہ دفاعی ڈرائیونگ کے جدید طریقہ کار اور ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر ردعمل دینے کی عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔
اس کے علاوہ تربیت میں تعارفی نشست، مختلف عملی مشقیں، حتمی جائزہ، آراء سیشن اور آخر میں کامیاب شرکاء میں اسناد کی تقسیم بھی شامل تھی، جس سے شرکاء کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا گیا۔
اختتامی تقریب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس ویسٹ زون ڈاکٹر قریش خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ نہ صرف ڈرائیورز بلکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی علی درانی، سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی وحید شریف عمرانی، ایڈمن افیسر پی ٹی اے اسد خان، سپرٹینڈنٹ پی ٹی اے نعیم خان، آئی ٹی فوکل پرسن محکمہ ٹرانسپورٹ سیلمان شاہ، اسسٹنٹ پی ٹی اے طارق بلوچ ، عبدالہادی، قاسم خان، ٹی ایس پی ایل کمپنی کے عدنان بیگ سمیت موٹروے پولیس کے افسران ایس پی ایوب ترین، انسپکٹر محمد قاسم، انسپکٹر اظہر رحمان، اسسٹنٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایم طاہر، اسسٹنٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بشارت علی، سب انسپکٹر فرزانہ فیض اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
پروگرام کو شرکاء نے انتہائی مفید اور مؤثر قرار دیا۔

میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت گرین بس ڈرائیورز کی تربیت نیشنل ہائی ویز پولیس اور ٹرانسپورٹ کا جامع پروگرام

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us