Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

لورالائی: بی ایس ڈی آئی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ، ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لورالائی (میاں محمدعامربشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے بی ایس ڈی آئی فیز I اور فیز II کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مختلف اہم اسکیموں پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران باچا خان چوک کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شہر کے مرکزی مقامات کو جدید طرز پر خوبصورت بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول میسر آسکے۔ انہوں نے ڈبل اسٹوری ڈیجیٹل لائبریری کے زیرِ تعمیر منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری طلبہ و طالبات کے لیے علم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔اسی طرح انہوں نے وومن جمنازیم کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ گورنمنٹ گرلز کالج میں فٹسال گراؤنڈ کی تعمیر کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اوریاگی کاکڑان کچلاک میں زیرِ تعمیر سڑک کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مقررہ مدت کے اندر منصوبے کو مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو آمد و رفت میں سہولت فراہم ہو سکے۔اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے علاقے کی مجموعی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ان منصوبوں کے ذریعے تعلیم، صحت، کھیل اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *