Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کوئٹہ میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں، وافر مقدار میں دستیاب ہے،ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی

کوئٹہ میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں، وافر مقدار میں دستیاب ہے،ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی
ہنگامی صورتحال میں کراچی سے فوری اضافی سپلائی ممکن ہے،اجلاس میں بریفنگ
کوئٹہ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت شہر میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور بلاتعطل فراہمی سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، پٹرول پمپس مالکان اور مختلف آئل کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ شہر میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ صورتحال،ممکنہ اثرات، اور ڈیمانڈ و سپلائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ شہر میں تاحال پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے اور وافر مقدار میں دستیاب ہے۔جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کراچی سے فوری طور پر اضافی سپلائی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔اس کے علاؤہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے ڈپو میں تقریباً تین لاکھ لیٹر پٹرول ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے، جسے ضرورت پڑنے پر فوری استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ شہر میں ایرانی تیل کی موجودگی کے باعث بھی فی الحال کسی قسم کی کمی یا بحران کا سامنا نہیں ہے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کوئٹہ میں روزانہ تقریباً 14 لاکھ لیٹر پٹرول کی طلب ہے، جو باقاعدگی سے پوری کی جا رہی ہے، اس لیے کسی ممکنہ بحران کا اندیشہ نہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پٹرولیم کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ کم از کم ایک ہفتے کا اسٹاک اپنے پاس لازمی رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضرورت پوری کی جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی اور پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل دستیابی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات اٹھا رہی ہے اور شہر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی دستیابی اور فراہمی جاری ہے جبکہ رش اور بحرانی کیفیت سے بروقت نمٹا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *