Banner

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: محکمہ موسمیات نے اپریل کے آغاز پر ملک میں بارش کے نئے سلسلے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، جس کے اثرات کراچی اور دیہی سندھ سمیت مختلف علاقوں میں نظر آئیں گے۔

کراچی میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور مذکورہ موسمی سسٹم شہر پر 4 اپریل تک بارشوں کی صورت میں اثرانداز رہ سکتا ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، جبکہ ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، اور تیز ہواؤں کے سبب کمزور عمارات اور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی حالات سے متعلق تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us