Banner

یونیورسٹی آف تربت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ناگزیر ہے ،گورنر بلوچستان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ بحیثیت گورنر میں نے مکران ڈویژن کی تینوں یونیورسٹیوں کا پچھلے دو سالوں کے دوران کئی مرتبہ دورہ کیے، یونیورسٹی کانووکیشنز میں شرکت کی اور یونیورسٹی آف تربت کے تو مختلف سینیٹ اجلاسوں کی خود صدارت کی۔ جس کے نتیجے میں ہماری شعوری کوششوں اور سخت نگرانی کے شاندار نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔ خوشی کا لمحہ ہے کہ یونیورسٹی آف تربت کی رینکنگ %69 سے بڑھ کر %87 ہو چکی ہے۔ تربت یونیورسٹی کے پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے اور بجلی کے روایتی نظام کو سولر انرجی پر منتقل کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور ان کی پوری ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وائس چانسلر کو مارکیٹ کی نئی ضرورتوں کے مطابق سکل ڈویلپمنٹ پر توجہ مرکوز کرنے والے مختصر کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تربت کی مقامی معیشت میں کجھور کی پیداوار کے کلیدی کردار کے پیش نظر کجھور کی نئی ورائٹی متعارف کروانے اور عالمی معیار کے مطابق پیکیجنگ سکھانے کیلئے بھی حکمت عملی بنائیں۔ گورنر جعفرخان نے کہا کہ صوبہ میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کو روز اول سے اولیت دی ہے اور ساتھ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ ہمارے ابھرتے نواجوان اپنے اساتذہ کرام اور تعلیمی اداروں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ وائس چانسلر کا عہدہ ایک اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اپنے منصب اور یونیورسٹی میں تمام دستیاب وسائل کو اپنے اعلیٰ تعلیمی ادارے اور متصل علاقوں کے ںہترین مفاد میں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ہم سب کیلئے باعث فخر و مسرت ہے کہ یونیورسٹی آف تربت میں طالبات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یونیورسٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹیم ورک کی اشد ضرورت ہے۔

یونیورسٹی آف تربت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ناگزیر ہے ،گورنر بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us