Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہکوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہ

پاک ترکیہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے،بلال کاکڑ

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے گزشتہ روز یہاں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنما¶ں نے بلوچستان میں موجود وسیع سرمایہ کاری مواقع پربات چیت کی۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ ماہی گیری (سی فوڈ)، زراعت اور لائیو اسٹاک شعبوں میں مشترکہ منصوبوں (جوائنٹ وینچرز) کے ذریعے نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو بھی مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، ساحلی پٹی اور زرعی صلاحیتوں کے حوالے سے بے پناہ مواقع رکھتا ہے اور ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک موزوں اور پرکشش خطہ ہے۔ انہوں نے ترک کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پائیدار ترقی میں کردار ادا کریں۔اس موقع پر سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو نے پاکستان خصوصاً بلوچستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان روابط کو مضبوط بنا کر تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *