Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستانچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستان

حقیقی خوشی دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دینے میں مضمر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعۃ الوداع، چاند رات اور عالمی یومِ خوشی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ بابرکت اور خوشیوں بھرے مواقع انسانیت کے لیے امید، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام لے کر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پُرامن اور خوشحال معاشرہ ہی حقیقی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے، جہاں ہر فرد کو عزت، تحفظ اور بہتر زندگی کے مواقع میسر ہوں انہوں نے کہا کہ خوشی، امن اور فلاح ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت اس امر کے لیے کوشاں ہے کہ عوام کو ایسا سازگار ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ سکون اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت، ایثار اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، اور ہمیں ان اعلیٰ اقدار کو اپنی اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حقیقی خوشی دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دینے میں مضمر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور چاند رات کے موقع پر سیکیورٹی کے جامع اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی خوشیوں میں شریک ہو سکیں انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ رش والے مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں تاکہ خوشیوں کے یہ لمحات محفوظ اور پُرسکون رہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام ان خوشیوں کو ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ منائیں اور معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بلوچستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرے اور ہم سب کو حقیقی خوشی اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *