Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

غرباء کو خوشیوں میں شامل کرنا عید کا اصل مفہوم، سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے، کاشف حیدری

غرباء کو خوشیوں میں شامل کرنا عید کا اصل مفہوم، سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے، کاشف حیدریکیسکو عید پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے زمینی حقائق کے برعکس محض بیانات دینے کے بجائے ٹھوس اقدامات اٹھائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
عید کی خوشیوں کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ معاشرے کے محروم اور نادار طبقات کو بھی برابر کا شریک بنایا جائے تاکہ کوئی محرومی کا شکار نہ رہے، ترجمان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر عوام کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عید کے ایام میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، عید کی خوشیوں کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات کو بھی برابر کا شریک بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محمد مہدی ہزارہ، ذیشان علی، عزت اللہ کاظمی رکن سپریم کونسل، الیاس علی زاہدی، محمد علی، سلیمان علی، جان محمد ہزارہ، محمد موسیٰ، عیوض علی و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ غرباء اور نادار افراد کو خصوصی طور پر عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ کوئی بھی طبقہ محرومی کا شکار نہ رہے، انہوں نے کہا کہ اگر کیسکو واقعی عید کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تو اس کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں ورنہ اپنے دعوے اور بیانات عوام کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہیں کیونکہ ہر سال بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں کہ عید کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی مگر عملی طور پر یہ دعوے ہر سال بے اثر ثابت ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں شہری پہلے ہی مہنگائی، پانی کی قلت، صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر بنیادی مسائل کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں ایسے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ان مشکلات میں مزید اضافہ کر دیتی ہے جبکہ تاجر اور عوام دونوں ہی ایامِ عید میں آسانیوں کے منتظر ہیں اور حکومت و متعلقہ انتظامیہ پر لازم ہے کہ شہریوں اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے مسائل کو بروقت حل کریں تاکہ عید کا ماحول خوشگوار اور پرامن رہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *