Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،میرضیاء اللہ لانگو

صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر شہریوں کو مکمل اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی گزشتہ روز کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو کے زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات سعید احمد، ایڈیشنل آئی جی آغا یوسف، ڈی آئی جی کوئٹہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے اجلاس میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی اجلاس میں چاند رات، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی پلان بھی ترتیب دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بہادری اور جرات کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں اور حالیہ واقعات کی روک تھام میں پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں امن وامان کی بحالی اور شہریوں کی تحفظ کے لئے پاک فوج،ایف سی،پولیس سمیت تمام ادارے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں وزیر اخلہ نے ہدایت کی کہ عید کے موقعے پر تمام اضلاع سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
چ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *