Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گی

پاکستان کے بیرونی مالیاتی اشاریوں میں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک سال کی بلند ترین سطح پر آگیا

علاقائی چیلنجز کے باوجود پاکستان کے بیرونی مالیاتی اشاریوں میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ایس آئی ایف سی کی پالیسی معاونت اور حکومتی معاشی اقدامات کا اہم کردار ہے۔

مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق فروری 2026 میں پاکستان نے 427 ملین ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا، جو مارچ 2025 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ اس سے قبل جنوری 2026 میں بھی 60 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا، یوں یہ مسلسل دوسرا ماہانہ سرپلس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ میں یہ بہتری بنیادی طور پر ترسیلاتِ زر میں اضافے، ویلیو ایڈڈ برآمدات میں نمو اور درآمدات میں احتیاطی نظم و ضبط کا نتیجہ ہے، جس سے بیرونی مالیاتی شعبہ مستحکم ہو رہا ہے اور دباؤ میں کمی آ رہی ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کا استحکام پاکستان کی پائیدار معاشی بحالی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانی بڑی مقدار میں ترسیلاتِ زر بھیج کر معیشت کو سہارا دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترسیلات نہ صرف بیرونی بلکہ تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹس کو بھی مضبوط بنا رہی ہیں، جبکہ ایس آئی ایف سی بیرونِ ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے ایک مؤثر اور آسان پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *