Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

کراچی؛ دو آئل ٹینکرز میں خوفناک تصادم، 2افراد کچلے گئے

کراچی کے منگھوپیر کے علاقے میانوالی کالونی میں دو آئل ٹینکرز کے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ایک آئل ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ سڑک کے کنارے پہلے سے خراب حالت میں کھڑا ایک ٹینکر پیچھے سے آنے والے دوسرے ٹینکر سے ٹکرا گیا، جس کے بعد یہ ٹینکر بے قابو ہو کر ایک ڈمپر سے بھی جا ٹکرایا۔ اس دوران دو افراد ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 70 سالہ لال مان شاہ ولد زیر الدین اور 25 سالہ اسد اللہ ولد بسم اللہ خان کے ناموں سے ہوئی ہے، اور لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز میں ڈیزل بھرا ہوا تھا اور حادثے کے بعد دونوں ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے عوام کو جائے حادثہ سے دور رکھنے کے ساتھ مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر خوش نواز نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور یہ تاحال واضح نہیں کہ وہ موٹر سائیکل سوار تھے یا نہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *