Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقافغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادق

شیخ رشید کی عمرہ روانگی کیس؛ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

شیخ رشید کی عمرہ روانگی کیس؛ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ Sheikh Rashid Ahmed کی عمرہ روانگی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر Lahore High Court کے راولپنڈی بینچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اپیل کی سماعت ڈویژن بینچ کے جج جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ General Headquarters حملہ کیس کے باعث شیخ رشید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، لہٰذا عدالت عمرہ کی اجازت سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو آزادانہ نقل و حرکت اور بیرون ملک سفر کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ماضی میں Supreme Court of Pakistan کئی مقدمات میں زیرِ سماعت افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے چکی ہے۔

اس موقع پر عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ شیخ رشید نے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ ٹرائل عدالت کو واپس کیوں نہ بھیج دیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل عدالت کو اسٹاپ لسٹ سے نام نکالنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *