Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاج

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست: عدالت نے نیب پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے نیب پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

سماعت چیف جسٹس Sardar Sarfraz Dogar اور جسٹس Muhammad Asif نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر Salman Safdar اور Aitzaz Ahsan عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بیرسٹر اعتزاز احسن نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے کی تصدیق کے لیے کوشش کی گئی مگر اڈیالہ جیل کے قریب بھی جانے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر دستخط شدہ وکالت نامے کے وہ دلائل نہیں دے سکتے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجا جانے والا وکالت نامہ عام طور پر دستخط کروا دیا جاتا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ سزا معطلی کی درخواستیں 14 ماہ بعد سماعت کے لیے مقرر ہوئی ہیں اور عدالت سے استدعا کی کہ کم از کم درخواستوں پر باقاعدہ سماعت کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے اور عدالتوں نے ماضی میں خواتین کے حوالے سے نرم رویہ اختیار کیا ہے۔

سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سزا معطلی کی درخواست کی قابل سماعت ہونے سے متعلق متفرق درخواست دائر کی گئی ہے اور اس پر جواب کے لیے وقت دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں موجود نہیں ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے نیب پر جرمانہ عائد کرنے کی استدعا کی۔ بعد ازاں عدالت نے نیب پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *