Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپا

بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ، کمیٹی قائم

وزارت داخلہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر غور کے لیے بنائی گئی اس کمیٹی میں مختلف حکام کو شامل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری پالیسی ظفر اقبال حسین کو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ الیکشنز ندیم قاسم کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن بھی کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی ٹاؤن کارپوریشنز کی حدبندی کے نوٹیفکیشن کو حتمی شکل دے گی ۔ اسی طرح ہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسلز کی تعداد کے نوٹیفکیشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ حدبندی کے مطابق مستند نقشے اور علاقوں کے ناموں کی فراہمی بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیٹی آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشنز رولز 2015 میں ترامیم کا مسودہ بھی تیار کرے گی ۔ آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2026 کے مطابق ترامیم جلد تیار کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے کمیٹی باقاعدگی سے اجلاس منعقد کر کے معاملات کو جلد مکمل کرے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے کمیٹی بنانے کی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *