Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپا

ایران جنگ میں امریکی فوج کو بھاری نقصان، تقریباً 150 اہلکار زخمی ہونے کا انکشاف

ایران جنگ میں امریکی فوج کو بھاری نقصان، تقریباً 150 اہلکار زخمی ہونے کا انکشاف

ایران کے ساتھ جاری 10 روزہ جنگ کے دوران امریکی فوج کے تقریباً 150 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس معاملے سے باخبر دو ذرائع نے بتایا ہے کہ جنگ کے دوران امریکا کو قابلِ ذکر جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے صرف 8 امریکی اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ تاہم تازہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد پینٹاگون نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 140 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل کے مطابق آپریشن ایپک فیوری کے آغاز سے اب تک مسلسل حملوں کے دوران 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ متعدد سروس ممبرز زخمی بھی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 108 اہلکار علاج کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شدید زخمی ہونے والے 8 فوجیوں کو اعلیٰ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت معمولی نوعیت کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں کی نوعیت سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم ماہرین کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں دماغی چوٹیں ایسے حملوں میں عام ہوتی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *