Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گی

پی ایس ایل آکشن مکمل: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو کتنے میں خریدا؟ مکمل تفصیلات جانیئے

پی ایس ایل آکشن مکمل: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو کتنے میں خریدا؟ مکمل تفصیلات جانیئے
نیلامی مکمل ہونے کے بعد آٹھ فرنچائزز کے مجموعی کھلاڑیوں کی تعداد 141 ہوگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ہونے والی پہلی پلیئرز آکشن کا عمل مکمل ہوگیا۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نیلامی کی تقریب کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس میں پی ایس ایل کی آٹھوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 103 کھلاڑیوں کو خریدا۔

نیلامی میں ٹیم راولپنڈی کے نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی جبکہ ان کے ٹیم میٹ ڈیرل مچل 8 کروڑ 5 لاکھ روپے کے عوض سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

نیلامی مکمل ہونے کے بعد آٹھ فرنچائزز کے مجموعی کھلاڑیوں کی تعداد 141 ہوگئی۔ تمام ٹیموں نے اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کے لیے تمام 8 ٹیموں کے مکمل اسکواڈز درج ذیل ہیں۔

حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین نے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کو 5 کروڑ 88 لاکھ روپے میں خریدا۔

حیدرآباد نے صائم ایوب کو پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ، عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ، عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 96 لاکھ اور معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔

نیلامی میں محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ، کوشال پریرا کو 3 کروڑ 10 لاکھ، محمد عرفان خان نیازی کو 2 کروڑ 90 لاکھ، حسان خان کو ایک کروڑ 85 لاکھ، اوٹنیل بارٹمین کو ایک کروڑ 10 لاکھ، رائلی میریڈتھ کو 4 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ شرجیل خان، آصف محمود، حنین شاہ، رضوان محمود، سعد علی، طیب عارف، شایان جہانگیر اور حماد اعظم کو 60، 60 لاکھ روپے خریدا۔

راولپنڈی اسکواڈ:

ٹیم راولپنڈی نے کوئی ڈائریکٹ سائننگ نہیں کی تھی تاہم محمد رضوان کو پلاٹینم کیٹیگری میں 5 کروڑ 60 لاکھ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں انگلینڈ کے سیم بلنگز کو 3 کروڑ 8 لاکھ، گولڈ کیٹیگری میں زمان خان کو ایک کروڑ 12 لاکھ اور سلور کیٹیگری میں یاسر خان کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔

نیلامی میں نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ، رشاد حسین کو 3 کروڑ، ڈیرل مچل کو 8 کروڑ 5 لاکھ، محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ، عبداللہ فضل کو 67 لاکھ 50 ہزار، عماد بٹ کو 80 لاکھ، لوری ایونز کو ایک کروڑ 10 لاکھ، آصف آفریدی کو 2 کروڑ 40 لاکھ، کامران غلام کو 65 لاکھ روپے جبکہ ڈیان فاریسٹر، فواد علی، محمد عامر خان اور شاہزیب خان کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ:

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائریکٹ سائننگ سے نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے کو 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں خریدا۔

شاداب خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ، سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 20 لاکھ اور آندریس غوث کو سلور کیٹیگری میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔

نیلامی میں فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ، مہران ممتاز کو ایک کروڑ 20 لاکھ، میکس برائنٹ کو ایک کروڑ 90 لاکھ، مارک چیپمین کو 7 کروڑ، محمد وسیم جونیئر کو 4 کروڑ 10 لاکھ، میر حمزہ سجاد کو 70 لاکھ، ثمین گل کو 60 لاکھ، سمیر منہاس کو ایک کروڑ 90 لاکھ، شمار جوزف کو ایک کروڑ 10 لاکھ، عماد وسیم کو 2 کروڑ 20 لاکھ، رچرڈ گلیسن کو ایک کروڑ 20 لاکھ، حیدر علی کو ایک کروڑ 50 لاکھ، محمد حسنین کو 77 لاکھ 50 ہزار، اور دیپیندر سنگھ ایری کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *