Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہریکوڈک منصوبہ 2030 تک مؤخر ہونے کا خدشہ، مجموعی لاگت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہےٹانک میں پولیو ورکرز اغوا، مہمند میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہیدباجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحقیونیورسٹی آف لورالائی میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا جائزہ، تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ مشن کا دورہنیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہریکوڈک منصوبہ 2030 تک مؤخر ہونے کا خدشہ، مجموعی لاگت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہےٹانک میں پولیو ورکرز اغوا، مہمند میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہیدباجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحقیونیورسٹی آف لورالائی میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا جائزہ، تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ مشن کا دورہ

شہباز شریف کی ذہانت کا دنیا کے معروف سائنسدان نیوٹن سے موازنہ، بیان سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان کی جانب سے وزیر اعظم کی ذہانت کا موازنہ معروف سائنسدان آئزک نیوٹن سے کرنے کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا آئی کیو معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کے آئی کیو کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کام کرتے ہیں اور ہر ہفتے وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کرتے ہیں۔

حذیفہ رحمان کے مطابق شہباز شریف بدعنوانی اور ناقص کارکردگی برداشت نہیں کرتے اور کابینہ کے ارکان کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی توقعات پر پورا نہ اترنے والے وزرا ان کے قریبی حلقے میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کو مکمل اختیار حاصل ہو تو کابینہ کے 55 وزرا میں سے 52 یا 53 کو فارغ کرکے صرف دو یا تین وزرا کو برقرار رکھیں۔ حذیفہ رحمان نے مزید کہا کہ وہ خود بھی ان چند افراد میں شامل ہوں گے جو وزیر اعظم کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

حذیفہ رحمان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *