Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، ڈپٹی کمشنر خالد خان

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت کا دعوے دار بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے، ان کی آزادی سلب کرنے اور مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے والے بھارت کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ کشمیری عوام پر جاری ظلم و جبر، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج ملک بھر کی طرح ضلع جعفرآباد میں بھی یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس جعفرآباد سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی صبح 10 بجے ڈپٹی کمشنر آفس سے روانہ ہوئی، جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے آغاز سے قبل کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ریلی میں شریک افسران، ملازمین اور دیگر شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے مزید کہا کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب 1947 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر کشمیری عوام کی امنگوں کے برخلاف قبضے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور ان کی جدوجہدِ آزادی میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *