Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا کا خونیں تمثیل اور ستم ظریفی کا بے رحم ناٹکروپے کی قدر میں بے تحاشا کمی، مہنگائی کا طوفان اور عوام کی سسکتی ہوئی قوتِ خریدایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکانمظفرآباد میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری، 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحقذہانت اور قابلیت کو غربت یا امیری میں قید نہیں ہونا چاہیے، عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، وزیر اعظممیروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہدنیا کا خونیں تمثیل اور ستم ظریفی کا بے رحم ناٹکروپے کی قدر میں بے تحاشا کمی، مہنگائی کا طوفان اور عوام کی سسکتی ہوئی قوتِ خریدایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکانمظفرآباد میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری، 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحقذہانت اور قابلیت کو غربت یا امیری میں قید نہیں ہونا چاہیے، عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، وزیر اعظممیروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ

ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امیری میں قید نہیں ہونا چاہیے، عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے پانچ لاکھ ہونہار طلبا کو میرٹ کی بنیاد پر کروم بُکس اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت میں قید نہیں ہونا چاہیے۔ ہونہار طلبا کو بااختیار بنانے کے لیے ایک عظیم سفر شروع کر رہے ہیں، جبکہ نوجوانوں کو تعلیم سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

شہباز شریف کے مطابق اسکولوں اور مدارس کے پانچ لاکھ طلبا میں دو سال کے دوران کروم بُکس تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کا حقیقی اثاثہ ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملنے چاہییں۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ماضی میں نواز شریف کی قیادت میں چھ لاکھ طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، جبکہ دانش اسکولوں میں طلبا کو تعلیم کے ساتھ کھانے اور رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے مطابق تقریب میں ملک بھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *