Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

اوستہ محمد: چیئرمین میر مرتضیٰ خان جمالی کی کاوشوں سے اناج منڈی کا باقاعدہ افتتاح

اوستہ محمد(نمائندہ خصوصی سلیم صحافی)
چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد میر مرتضیٰ خان جمالی کی خصوصی کاوشوں اور کاروباری برادری کے تعاون سے مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد میں اناج منڈی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں میر طارق خان جمالی، میر حیدر خان جمالی، میر زبیر خان جمالی، میئر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی، میر ضرار خان جمالی، میر سراج خان رند، صدام خان رند، جمیل خان رند، نیاز احمد جمالی، محمد مشتاق جمالی، مکھی نانک سنگھ، شان ثاقب ابڑو سمیت دیگر معززین اور کاروباری شخصیات شریک تھیں۔اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر مرتضیٰ خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اناج منڈی کی بحالی اور مارکیٹ کمیٹی کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے تمام متعلقہ حلقوں نے مشترکہ طور پر کوششیں کی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کو ایک فعال اور مؤثر ادارہ بنایا جائے تاکہ علاقے کے زمینداروں، کاشتکاروں، آڑھتیوں اور کاروباری حضرات کو بہتر سہولیات میسر آسکیں اور زرعی اجناس کی خرید و فروخت کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم ہو۔انہوں نے کہا کہ اناج منڈی کی بحالی علاقے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ زراعت سے وابستہ افراد کو بھی اپنی اجناس کی خرید و فروخت کے حوالے سے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ مارکیٹ کمیٹی کو فعال بنانے سے مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور زرعی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔میر مرتضیٰ خان جمالی نے اناج منڈی کی بحالی میں تعاون کرنے والے تمام کاروباری حضرات، آڑھتیوں اور دیگر متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر یہ اقدام ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مارکیٹ کمیٹی کی بہتری اور علاقے کے مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر اقدامات کیے جائیں گے۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں مکمل تعاون حاصل رہا، جس کی بدولت مارکیٹ کمیٹی اور اناج منڈی کی بحالی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔تقریب کے شرکاء نے اناج منڈی کی بحالی اور افتتاح کو علاقے کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے اوستہ محمد میں زرعی اجناس کی تجارت کو فروغ ملے گا، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور زمینداروں و کاشتکاروں کو اپنی پیداوار کی بہتر مارکیٹنگ کے مواقع حاصل ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *