Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئیذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئی

دکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئی

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءو پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود حاجی ولی محمد نور زئی نے کہا کہ دکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکروں گا۔ پہلے بھی میں نے رضا کارانہ طور پر خدائی خدمت گار تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے اور اس تنظیم کے ساتھ بھی میرا روز اول سے ہی تعلق ہے اور اس کو آخری دم تک نبھاﺅںگا تاکہ لوگوں کی مشکلات کم کرکے انہیں مسائل سے چھٹکارا دلا سکوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیڈ کے الپائن ویلاز نوحصار کے مستحقین، بیواﺅں، یتیم خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے 300 سے زائد پلاٹس کی فائل تقسیم کرنے کے موقع پر بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ محمد ادریس مغل، میر قدیم محمد حسنی ، سید حبیب اللہ شاہ چشتی، نوابزادہ مظفر شاہوانی، سید زوہیب ایڈووکیٹ ، فاطمہ خان، فردوس بی بی ، شہناز بی بی شہلا بی بی حاجی ہدایت اللہ ، فضل محمد نورزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ ہم نے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے مستحق غریب ، یتیم ، خواتین اور دیگر لوگوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ میری روز اول سے ہی یہی کوشش رہی ہے کہ لوگوں کی بھر پور طور پر مدد کرکے انہیں مسائل سے چھٹکارا دلاﺅں اس کے لئے حکومتی اور اپنے ذاتی وسائل کو بروئے کار لاتا ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی تنظیم کے توسط سے لوگوں کی بھر پور مدد کی ہے اور آئندہ کرتے رہیں گے۔ اپنے لوگوں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات، مستحق بیواﺅں ، غریب، یتیم لوگوں کی مدد کرنے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ ہمیں ایسے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے جس میں ہمیں ذہنی اور دلی سکون حاصل ہو انہوں نے کہا کہ آج قرعہ اندازی کے ذریعے 300 مستحق خواتین میں پلاٹ تقسیم کئے ہیں جو خوش آئند اقدام ہے۔ ان لوگوں کو اپنا گھر اور چھت نصیب ہوگا۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ مذکورہ تنظیم نے لوگوں کی مدد کیلئے جو رضاکارانہ طور پر اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تحسین عمل ہے معاشرے کے مخیر حضرات یا وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل اور دولت سے نواز رکھا ہے وہ بھی دکھی انسانیت اور مستحق لوگوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں اور اپنی دولت ان پر خرچ کرکے اپنی دنیا اور آخرت کو سنوارےں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *