Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئیذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئی

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئی

 ۔ناقص خوراک کے خاتمے اور اشیاء خوردونوش کے معیار کی بہتری کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں و اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ، خضدار، کچلاک اور پشین سمیت مختلف علاقوں میں انسپیکشن کے دوران ناقص خوراک، ملاوٹ، زائدالمیعاد اشیاء اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پرمجموعی طور پر 35 مراکز پر جرمانے عائد جبکہ 47 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ ترجمان بی ایف اے کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد اشیاءخوردونوش کے معیار کو بہتر بنانا اور عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاو¿ن میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم نے ریسٹورنٹس اور بیکریوں کا معائنہ کرتے ہوئے 3 ریسٹورنٹس اور ایک بیکری کو جرمانہ کیا۔ کارروائی کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی میں غفلت، کھلے کوڑے دان، نکاسی آب کے ناقص انتظامات، مکھیوں کی بھرمار اور زنگ آلود ریفریجریٹرز سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ مراکز سے زائدالمیعاد بریڈ، مشروبات، کافی، دیسی گھی، جوسز، اسنیکس، بسکٹ، کیکس اور فریش کریم بھی برآمد ہوئی، جبکہ بعض اشیاء پر تیاری اور میعادِ ختم ہونے کی تاریخیں درج نہیں تھیں۔ مصالحوں میں ممنوعہ چائنیز نمک کے استعمال پر بھی کارروائی کی گئی۔علاوہ ازیں دودھ میں ملاوٹ کے تدارک کے لیے بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ کے علاقے مٹھا چوک، پشتون آباد اور فقیر محمد روڈ پر ملک شاپس کی انسپیکشن کی۔ دودھ اور دہی کے نمونوں کی موقع پر جانچ کے دوران سکمڈ ملک پاو¿ڈر اور پانی کی وافر مقدار ملانے پر 3 دودھ فروشوں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ معمولی نقائص پر 2 ملک شاپس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔اسی طرح خضدار میں زونل انسپیکشن ٹیم نے آغا مارکیٹ، عمر فاروق چوک، میر چاکر خان روڈ اور مختلف مضافاتی علاقوں میں فوڈ پوائنٹس کی جانچ پڑتال کی۔ فوڈ بزنس لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے پر 2 مراکز کے مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔کچلاک بازار، زیارت روڈ اور چمن روڈ پر کارروائیوں کے دوران بارہا تنبیہ و نوٹسز کے باوجود فوڈ بزنس لائسنس کے بغیر اشیاءخوردونوش کا کاروبار کرنے والے 20 مراکز کے خلاف کی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقررہ ضوابط پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔مزید برآں پشین کے علاقے قلعہ بٹیزئی میں خصوصی انسپیکشن کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور زائدالمیعاد اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر 5 فوڈ یونٹس پر جرمانے عائد کیے گئے۔دوران معائنہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے متعلقہ مراکز کے مالکان کو فوڈ سیفٹی قوانین اور اتھارٹی کے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ خوراک کے معیار، صفائی ستھرائی اور عوامی صحت سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *