Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئیذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئی

خواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

۔صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں شیر شاہ غلزئی نے محکمہ کے انتظامی، ترقیاتی اور جاری منصوبوں سمیت مختلف محکمہ جاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران محکمہ ترقی نسواں کی مجموعی کارکردگی، خواتین کی سماجی و معاشی ترقی، انہیں بااختیار بنانے کے اقدامات اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے، ان کے لیے روزگار اور ہنر مندی کے مواقع میں اضافے اور معاشرے میں ان کی مو¿ثر شمولیت کے لیے محکمہ کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین کی ترقی اور بااختیاری کے لیے عملی اقدامات کو مزید مو¿ثر بنایا جائے تاکہ صوبے کی خواتین کو تعلیم، ہنر مندی، روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی سماجی و معاشی ترقی صوبے کی مجموعی ترقی سے وابستہ ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری اور مربوط حکمت عملی ضروری ہے۔ صوبائی مشیر نے محکمہ کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لینے، دستیاب وسائل کے مو¿ثر استعمال اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر عملدرآمد میں شفافیت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے شروع کیے گئے اقدامات کے ثمرات مستحق خواتین تک پہنچانے کے لیے محکمہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ ترقی نسواں خواتین کی فلاح و بہبود، معاشی خودمختاری اور سماجی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، جبکہ جاری منصوبوں کی مو¿ثر نگرانی اور بہتر انتظامی حکمت عملی کے ذریعے خواتین کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں شیر شاہ غلزئی نے صوبائی مشیر کو محکمہ کے امور اور جاری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے متعلقہ منصوبوں پر پیش رفت اور محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *