Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریبازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاری

ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل کا ڈسٹرکٹ جیل حب گڈانی کا دورہ

حب(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل نے ڈسٹرکٹ جیل حب کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ سینٹر جیل حب گڈانی بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جیل کے مختلف وارڈز، بیرکس اور دیگر حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں قید افراد سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل شکایات اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے قیدیوں سے خوراک، پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور جیل انتظامیہ کے طرزِ عمل سے متعلق بھی استفسار کیا اس موقع پر قیدیوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں انہوں نے توجہ سے سنا اور متعلقہ جیل حکام کو جائز شکایات کے ازالے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے جیل میں صفائی ستھرائی، رہائشی انتظامات، نظم و ضبط اور مجموعی ماحول کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے ساتھ انسانی ہمدردی، احترام اور عزت و وقار کا مظاہرہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر حب نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کی صحت، فلاح و بہبود اور اصلاح پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے ڈپٹی کمشنر حب کو جیل کے انتظامی امور، قیدیوں کی صورتحال اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *