Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

کے پی میں آپریشنز پر وزیراعلیٰ نے ایک بار بھی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا گوارا نہیں کیا، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں فوج کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی اور ہر بار مؤقف اختیار کیا کہ وہ سیاسی طور پر صوبے میں آپریشنز برداشت نہیں کر سکتے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت گورنر راج کے حق میں نہیں تھی اور اس کی پوری کوشش رہی کہ خیبرپختونخوا حکومت خود دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی قیادت کرے، تاہم ان کے بقول صوبائی حکومت اس کے لیے تیار نہیں تھی۔

وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ وہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے کئی مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پانچ اضلاع میں پولیس کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا تھا تاکہ پولیس خود کارروائی کرنے کے قابل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں وزیراعلیٰ کو کون ہدایات دیتا رہا، یہ الگ معاملہ ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے بھی کوششیں کیں اور وزیراعظم کے ساتھ وزیراعلیٰ کی ملاقاتیں کروا کر ان کے مسائل حل کرانے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق آخری وقت تک کوشش کی گئی کہ صوبے کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹی اور نہ ہی مذاکرات کے لیے کوئی وقت مقرر کیا گیا تھا۔ محسن نقوی نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما بااختیار ہو کر آئیں اور معاملات پر براہِ راست بات کریں تاکہ موقع پر ہی فیصلے کیے جا سکیں۔

وزیر داخلہ نے مذاکرات کے نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان میں وزیراعظم اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی کمیٹی کی تشکیل، قانونی حقوق کی فراہمی، بشمول علاج اور ملاقاتوں کی سہولت، اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد شامل تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ ان کے لیے خوشی کی بات نہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں صوبائی حکومت کو بھی تعاون کرنا چاہیے۔ ان کا الزام تھا کہ بعض مواقع پر سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد وزیراعلیٰ نے فوج کے خلاف تقاریر کیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *