Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

فرائض میں غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر حب

ڈپٹی کمشنر حب کا سول اسپتال کا اچانک رات گئے دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ اور حکومت کی اولین ترجیح ہے فرائض میں غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف شخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر حب
تفصیلات کے مطابق
ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندوخیل نے رات گئے سول اسپتال حب کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی وارڈ اور وینٹی لیٹر وارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر حب نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے طبی سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور طبی عملے سے بھی ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر بلڈ بینک کی سہولیات اور فعالیت کا بھی جائزہ لیا گیا، تاکہ مریضوں کو بروقت خون اور دیگر ضروری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر حب نے واضح کیا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی، طبی سہولیات کے معیار اور عوام کو بروقت علاج کی فراہمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *