Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

کوئٹہ سے زاہدان کے لیے ایران ایئر کی پروازیں بحال، 92 مسافر روانہ

کوئٹہ: کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایران کے شہر زاہدان کے لیے ایران ایئر کی پروازیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔ زاہدان سے آنے والی ایران ایئر کی پرواز IRA 0827 کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد 92 مسافروں کو لے کر زاہدان کے لیے روانہ ہوگئی۔
کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران جنگیان بلوچ، سردار ایوب مریانی اور جمعہ خان بادیزئی، ایئرپورٹ منیجر خالد کاکڑ سمیت دیگر حکام نے ایران ایئر کی پرواز کے ذریعے آنے والے زاہدان چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سے ایران کے شہروں مشہد اور زاہدان کے لیے پروازوں کا افتتاح دسمبر 2025 میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کیا تھا۔ تاہم بین الاقوامی حالات کے باعث یہ دوطرفہ پروازیں کچھ عرصے سے معطل تھیں، جو آج دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔
کوئٹہ سے مشہد اور زاہدان کے لیے پروازوں کی بحالی کو بلوچستان کی تاجر برادری اور عوام نے سراہا ہے۔ ان پروازوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط، کاروباری سرگرمیوں اور عوامی آمدورفت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *