Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ہائیکورٹ؛ پی ایم ڈی سی کے مقررہ تجربہ کے برعکس بھرتیوں کا معیار غیر قانونی قرارتھرپارکر ایمبولینس حادثہ؛ جاں بحق افراد کے ورثا کو 20 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلانبیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزاجے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیاحیوانی جبلت اور انسانی شعور: بقاء کی جنگ کا فلسفہمیرٹ پر اصلاحات سے قوم پرست جماعتیں خائف کیوں ہیں؟ میر ظہور بلیدی کا سوالصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرلاہور ہائیکورٹ؛ پی ایم ڈی سی کے مقررہ تجربہ کے برعکس بھرتیوں کا معیار غیر قانونی قرارتھرپارکر ایمبولینس حادثہ؛ جاں بحق افراد کے ورثا کو 20 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلانبیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزاجے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیاحیوانی جبلت اور انسانی شعور: بقاء کی جنگ کا فلسفہمیرٹ پر اصلاحات سے قوم پرست جماعتیں خائف کیوں ہیں؟ میر ظہور بلیدی کا سوالصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصر

کوئٹہ کراچی شاہراہ ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے، ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حبیب اللہ خان بادیزئی، جنرل سیکرٹری میر اکبر لہڑی، حاجی موسیٰ جان اچکزئی اور حاجی ولو ناصر نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر امن و امان کی بدترین صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہ پر مسلح گروہوں کی جانب سے مبینہ طور پر ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں پانچ پانچ مسافر گاڑیوں، ان میں سوار مسافروں اور عملے کو یرغمال بنا کر لے جانے کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، جبکہ ان واقعات کو روکنے اور مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے، لیکن کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پیش آنے والے واقعات ان دعوؤں پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہے ہیں۔ قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے شہریوں، ٹرانسپورٹروں اور مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو تحفظ حاصل نہ ہو تو اس سے نہ صرف عوام میں خوف و ہراس پھیلتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی شدید متاثر ہوتا ہے۔ٹرانسپورٹرز کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور ان میں سفر کرنے والے سینکڑوں افراد کی زندگیاں مبینہ طور پر مسلح گروہوں کے رحم و کرم پر ہونا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ٹرانسپورٹر رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ بلوچستان کی اہم ترین تجارتی اور سفری گزرگاہ ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں مسافر، تاجر، ملازمین اور دیگر شہری سفر کرتے ہیں۔اس شاہراہ پر بدامنی کے باعث مسافروں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز کو مالی نقصانات، گاڑیوں کے چھینے جانے اور عملے و مسافروں کی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں۔ اگر قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم نہ کیا جاسکے تو معمولات زندگی اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان، متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، مسافر گاڑیوں کو یرغمال بنانے کے واقعات کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مسافروں، ڈرائیوروں، کنڈکٹروں اور ٹرانسپورٹرز کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محض بیانات اور یقین دہانیوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو تحفظ کا احساس دلانا ہوگا۔ حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ شہری بلا خوف و خطر سفر کرسکیں اور بلوچستان کی اہم قومی شاہراہ پر ٹرانسپورٹ کا نظام معمول کے مطابق جاری رہ سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *