Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر کا سماجی و قانونی شخصیات کے وفد نے دورہ کیا

فلاح ، خیر اور بھلائی کے کاموں میں سبقت لے جانے والے لوگوں
کے وفد کا رحمٰن فاؤنڈیشن کا دورہ ۔۔

لاھور۔ نمائندہ خصوصی

ممتاز قانون دان فضیلتِ مآب جناب طاھر محمود مغل ، محترمہ عمارہ اسحاق ، خدیجہ طاھرہ ، ابراہیم بن طاہر ، اقلیتی خاتون راہنما لاھور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکن محترمہ نتاشہ ، ماڈل ٹاؤن کی معروف سماجی شخصیت سابق طالب علم راہنما حسیب احمد اور ممتاز سماجی سائنسدان ریاض بھیکھ نے آج رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر، ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مریضوں کی نگہداشت اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کی آمد کو ادارے کی انتظامیہ اور مریضوں کے لیئے ایک حوصلہ افزا اور خوش آئند لمحہ قرار دیا ۔
رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر ان اداروں میں شمار ہوتا ہے جہاں طب کو محض علاج کا وسیلہ نہیں بلکہ انسان دوستی اور خدمتِ خلق کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ گردوں کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے لیئے ڈائیلاسس ایک مسلسل اور مہنگا طبی عمل ہے، ایسے میں فلاحی اداروں کی جانب سے علاج اور سہولیات کی فراہمی ان خاندانوں کے لیئے امید کی ایک روشن کرن بن جاتی ہے جو بیماری کے ساتھ معاشی مشکلات کا بھی سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔
دورے کے موقع پر رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے وفد کا خیرمقدم کیا اور ڈائریکٹر رحمٰن فاؤنڈیشن ڈاکٹر وقار چوھدری اور ڈائریکٹر سائستہ ریاض نے انہیں رحمٰن فاؤنڈیشن کے وژن، مشن اور فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں مختصر مگر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے ادارے کے بنیادی مقاصد، مریضوں کی خدمت، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دکھی انسانیت کے لیئے ایک باوقار اور مؤثر نظامِ علاج قائم رکھنے کے عزم سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر وقار چوھدری نے اس امر پر زور دیا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن کیلئے مریض محض ایک طبی کیس نہیں بلکہ ایک ایسا انسان ہے جسے علاج کے ساتھ توجہ، احترام، ہمدردی اور حوصلے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
محترم طاھر مغل اور ان کی شریک حیات محترمہ عمارہ اسحاق اور محترمہ نتاشہ نے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا نہایت دلچسپی اور توجہ سے مشاہدہ کیا۔ انہوں نے طبی و انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کی کارکردگی، مریضوں کے لیئے فراہم کی جانے والی سہولیات اور مرکز میں اختیار کیئے جانے والے انتظامی طریقۂ کار کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ ان کے دورے میں خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے محض رسمی طور پر مختلف شعبوں کا مشاہدہ کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے ان کی خیریت، علاج کے تجربے اور مرکز میں دستیاب سہولیات کے بارے میں گفتگو کی۔
مریضوں کے ساتھ ان کی یہ ملاقات اس دورے کا ایک نہایت انسانی ہمدردی اور متاثرکن پہلو تھی۔ انہوں نے مریضوں کی بات توجہ سے سنی اور ان کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔ بیماری کے کٹھن مراحل سے گزرنے والے افراد کے لیئے کسی حساس دل رکھنے والی شخصیت کی چند لمحوں کی توجہ بھی کبھی کبھی ایک ایسی معنوی توانائی بن جاتی ہے جو طویل علاج کے سفر میں حوصلہ عطا کرتی ہے۔
اس موقع پر محترم طاھر مغل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور محترمہ عمارہ اسحاق نے رحمٰن فاؤنڈیشن کی جانب سے مریضوں کے لیئے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور انتظامی و طبی عملے کی محنت، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کی خصوصی طور پر تعریف کی۔ انہوں نے اس امر کو قابلِ قدر قرار دیا کہ ادارہ مریضوں کی ضروریات کو مرکزِ نگاہ بناتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔ ان کے تاثرات میں یہ احساس نمایاں تھا کہ حقیقی فلاحی کام وہی ہے جو انسان کے دکھ کو محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ اسے عملی طور پر کم کرنے کی کوشش بھی کرے۔
رحمٰن فاؤنڈیشن کے حوالے سے وفد کا یہ دورہ اس وسیع تر تصور کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ معاشرے میں علم، ادب، طب ، قانون اور سماجی خدمت کے مختلف شعبے ایک دوسرے سے الگ نہیں بلکہ انسانی فلاح کے ایک مشترکہ مقصد سے جڑے ہوئے ہیں۔ سماجی کاموں سے وابستہ ایک ممتاز سماجی سائنسدان کی حیثیت سے ان کی سماجی شناخت اور فلاحی ادارے میں مریضوں کے ساتھ ان کی براہِ راست ملاقات نے اس بات کو نمایاں کیا کہ انسانی درد کی کوئی زبان، کوئی سرحد اور کوئی مخصوص شعبہ نہیں ہوتا۔
اس موقع پر رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، معروف صحافی و دانشور منشاء قاضی، ڈائریکٹر محترمہ شائستہ ریاض ، ایمبیسڈر سابق طالب علم راہنما حسیب احمد شیخ اور ریاض بھیکھ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
مجموعی طور پر محترم طاھر مغل کا رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر کا دورہ ایک ایسے معاشرتی رویے کی خوبصورت مثال بن کر سامنے آیا جس میں فلاح و بہبود سے وابستہ شخصیات بھی انسانی خدمت کے مراکز تک پہنچ کر دکھی انسانیت کے ساتھ اپنا تعلق استوار کرتی ہیں۔ ایسے دورے نہ صرف مریضوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں بلکہ خدمت انجام دینے والے طبی اور انتظامی کارکنوں کے لیئے بھی اعتراف اور حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔
رحمٰن فاؤنڈیشن کا یہ سفر دراصل بیماری کے خلاف ایک طبی جدوجہد سے کہیں بڑھ کرد انسانیت کے حق میں ایک مسلسل جدوجہد ہے؛ ایسی جدوجہد جس میں شفا کے ساتھ امید، علاج کے ساتھ احترام اور طب کے ساتھ محبت شامل ہو۔ یہی وہ جذبہ ہے جو کسی فلاحی مرکز کو محض ایک طبی ادارے سے اٹھا کر انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کی علامت بنا دیتا ہے۔ اس موقع پر محترم طاھر مغل ایڈووکیٹ ، ان کی شریک حیات عمارہ اسحاق اور اقلیتی خاتون راہنما محترمہ نتاشہ نے اپنی پائیدار وابستگی کا جہاں اعلان کیا وہاں اپنے تجربات ، مشاھدات اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کی زکٰوة رحمٰن فاؤنڈیشن کے گردوں کی صفائی کے مراکز گردوں کے مریضوں پر نچھاور کر دی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *