Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

بلوچستان کے نوجوانوں کو پرامن اور خوشحال مستقبل دینا اولین ترجیح ہے، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (یو این اے)معاون برائے داخلہ حکومتِ بلوچستان بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا میں کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں پائیدار امن کے قیام، استحکام اور عوام کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے ڈیرہ بگٹی میں فراری کمانڈر نور خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں کی اپنے خاندان سمیت قومی دھارے میں واپسی کو ایک مثبت پیش رفت اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے نیک شگون قرار دیا۔بابر یوسفزئی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل بندوق نہیں بلکہ امن، ترقی، تعلیم اور خوشحالی سے وابستہ ہے۔ ریاست سے وابستگی اور آئین و قانون کی پاسداری ہی صوبے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، جبکہ فراری عناصر کی واپسی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امن، مفاہمت اور ترقی کا راستہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈیرہ بگٹی میں ہونے والی اس پیش رفت سے علاقے میں اعتماد کی فضا بہتر بنانے اور امن کی کوششوں کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔معاون برائے داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی امن دوست پالیسیوں کا بنیادی مقصد بلوچستان کے عوام کو محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل فراہم کرنا ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو پرامن مستقبل دینا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں دیرپا امن و امان کے قیام کے لیے ریاستی رٹ، قانون کی حکمرانی، مذاکرات اور عوامی اعتماد کا فروغ ناگزیر ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *