Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

پٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافہ عوام پر معاشی بوجھ ہے، سید امان شاہ

پٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافہ عوام پر معاشی بوجھ ہے، سید امان شاہ
موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ والوں کیلئے وزیراعظم کا اعلان مضحکہ خیز ہے۔ عوام پاکستان پارٹی
حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی میں اضافہ کرکے مشکلات مزید بڑھا رہی ہے۔ صوبائی صدر
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے پٹرولیم لیوی میں اضافے اور وزیراعظم کی جانب سے موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ استعمال کرنے والوں کیلئے اعلان کردہ نام نہاد ریلیف پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل نئے ٹیکسز اور لیویز عائد کرکے پہلے سے مہنگائی اور معاشی مشکلات کا شکار عوام کی زندگی اجیرن بنا رہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات صرف گاڑیوں کے مالکان تک محدود نہیں رہتے بلکہ اس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ، ادویات، بجلی، تعمیراتی سامان اور روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کا براہ راست بوجھ عام شہری برداشت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی عوام سے وصول کیا جانے والا ایک ایسا اضافی مالی بوجھ بن چکا ہے جس کے اثرات ہر طبقے پر مرتب ہورہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کی قوت خرید، آمدن اور موجودہ مہنگائی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں اور لیویز میں کمی کرے، نہ کہ نئے مالیاتی بوجھ عائد کرکے عام آدمی کو مزید مشکلات سے دوچار کیا جائے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں افراد موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ کو اپنی روزی روٹی اور روزمرہ سفر کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ دیہاڑی دار مزدور، طلبہ، چھوٹے کاروباری، دکاندار، ڈرائیور اور کم آمدنی والے خاندان پٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے سے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے حالات میں موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ والوں کیلئے ایسا اعلان جس سے انہیں حقیقی اور فوری مالی ریلیف نہ ملے، عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ان کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو محض اعلانات کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں براہ راست کمی، پٹرولیم لیوی میں کمی، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں استحکام اور کم آمدنی والے طبقات کیلئے مؤثر معاشی پیکیج کا اعلان کرے۔ عوام کو پیچیدہ اور غیر واضح منصوبوں کے بجائے ایسا ریلیف چاہیے جو براہ راست ان کی جیب تک پہنچے اور روزمرہ اخراجات میں کمی کا باعث بنے۔ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں حکومت کی اولین ذمہ داری عوام کو ریلیف فراہم کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مہنگائی پر قابو پانا ہے۔ عوام پہلے ہی بجلی، گیس، پٹرول، اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ ایسے میں مزید ٹیکس اور لیویز کا نفاذ عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا۔ سید امان شاہ نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی عوام کے بنیادی معاشی حقوق، شفاف حکمرانی اور عام شہری کو باعزت زندگی کی فراہمی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے مسائل کو محض اعلانات اور دعووں تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات کرے، پٹرولیم مصنوعات پر عائد غیر ضروری بوجھ کم کرے اور ملک کے کم آمدنی والے طبقات کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *