Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

بلوچستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا،میر رحیم جتک

بلوچستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا،میر رحیم جتک
صحافی معاشرے کا سب سے اہم طبقہ ہے۔ رہنما بی۔این۔پی کا صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر بات چیت
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف قبائلی شخصیت میر عبدالرحیم جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا، صوبے کے عوام پہلے ہی طویل عرصے سے مختلف سیاسی، انتظامی اور معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے عوام کی آواز کو سنجیدگی سے سنا جائے اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔بلوچستان کے عوام کو سردار اختر جان مینگل سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، عوام جس سیاسی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں، اس کے مینڈیٹ اور عوامی جذبات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں سے کوئٹہ آنے والے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر عبدالرحیم جتک نے کہا کہ بلوچستان ایک حساس اور اہم صوبہ ہے، یہاں کے حالات کو مزید تجربات اور غیر مؤثر پالیسیوں کے ذریعے پیچیدہ بنانے کے بجائے سیاسی مفاہمت، باہمی اعتماد اور عوامی شمولیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے عوام اپنے حقوق، وسائل، روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے جائز مطالبات رکھتے ہیں، ان مطالبات کو طاقت یا دباؤ کے بجائے مذاکرات اور جمہوری طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق اور صوبے کے مسائل کو سیاسی اور جمہوری انداز میں اجاگر کیا ہے۔ بلوچستان کے عوام کی ان سے وابستگی اور محبت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ عوامی جذبات کا احترام کرنا ہی سیاسی استحکام کی بنیاد ہے، جبکہ عوامی مینڈیٹ اور سیاسی آوازوں کو کمزور کرنے کی کوششیں مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ کرتی ہیں۔ میر عبدالرحیم جتک نے صحافیوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا سب سے اہم طبقہ ہے جو عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتا ہے۔ بلوچستان جیسے وسیع و عریض صوبے میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور دور دراز علاقوں کے مسائل کو اجاگر کرکے انہیں ایوان اقتدار تک پہنچاتے ہیں۔ صحافیوں کے حقوق، تحفظ اور آزادی اظہار کا دفاع ہر جمہوری معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافی محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کی کوریج کررہے ہیں، ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔مقامی اخبارات اور علاقائی صحافت کو درپیش مشکلات کا خاتمہ، صحافیوں کے معاشی مسائل کا حل اور انہیں پیشہ ورانہ تحفظ فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور صحافت کو آزاد ماحول فراہم کیے بغیر معاشرے میں حقیقی اصلاحات ممکن نہیں۔میر عبدالرحیم جتک نے کہا کہ بلوچستان کے مستقبل کا فیصلہ یہاں کے عوام کی خواہشات، جمہوری اصولوں اور سیاسی عمل کے ذریعے ہونا چاہیے۔ صوبے کے تمام سیاسی، سماجی اور قبائلی حلقوں کو مل کر بلوچستان میں امن، ترقی، خوشحالی اور سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کرنے پر تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ رابطے اور تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *