Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

نیپرا نے 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے پلان کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لیے 11 سالہ انٹیگریٹڈ سسٹم پلان 2025-2035 کی مشروط منظوری دے دی، جس کے تحت آئندہ 11 سال کے دوران توانائی کے شعبے میں مجموعی طور پر 58 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

منصوبے کے تحت ملک میں 26 ہزار 45 میگاواٹ نئی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں 17 ہزار 485 میگاواٹ کمٹڈ اور 8 ہزار 560 میگاواٹ آپٹمائزڈ صلاحیت شامل ہے۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 577 میگاواٹ پرانی پیداواری صلاحیت ریٹائر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق 2035 تک ملک کی مجموعی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 62 ہزار 657 میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ منصوبے میں 8 ہزار 120 میگاواٹ نیٹ میٹرنگ کی گنجائش بھی شامل کی گئی ہے۔

پلان کے تحت اضافی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے منصوبوں پر 47 ارب ڈالر سے زائد جبکہ ٹرانسمیشن کے منصوبوں پر 10 ارب 65 کروڑ ڈالر خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔ ٹرانسمیشن نظام کو مضبوط بنانے اور نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

منصوبے میں گوادر اور مکران کے لیے 40 میگاواٹ پاور پلانٹ جبکہ دھابیجی میں 269 میگاواٹ کا ونڈ سولر ہائبرڈ منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

نیپرا نے 90 کروڑ ڈالر کے بیٹری انرجی اسٹوریج منصوبے کی منظوری نہیں دی۔ نیپرا کے مطابق بیٹری اسٹوریج منصوبوں کو شامل کرنے سے قبل جامع تکنیکی اور معاشی مطالعہ ضروری ہے۔

نیپرا کے ارکان نے بڑے منصوبوں کی شمولیت اور اخراج کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتے ہوئے قومی توانائی منصوبہ بندی میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کو نظرانداز کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ قومی بجلی پالیسی میں تبدیلی سی سی آئی کی منظوری کے بغیر نہیں کی جاسکتی۔

چیئرمین نیپرا سمیت تینوں ارکان نے فیصلے میں اختلافی آرا بھی پیش کیں، تاہم ان اختلافی نوٹس کے ساتھ پلان کی منظوری دے دی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *