Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ایک ایسی ہمہ گیر اور ولولہ انگیز قیادت کے مالک تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی تقدیر بدل کر رکھ دی۔ وہ نہ صرف ایک عظیم قانون دان اور اصول پسند سیاست دان تھے، بلکہ ایک ایسے بے باک رہنما تھے جن کی دیانت، عزمِ صمیم اور غیر متزلزل ارادے کے سامنے اپنوں اور بیگانوں سبھی نے سر تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم نے اپنی پوری زندگی میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے قوم کو “ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط” کا سنہری اصول دیا۔ ان کی سیاست جھوٹ، منافقت اور سستی شہرت سے پاک تھی۔ وہ قانون کی بالادستی اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتے تھے، اور اسی پرامن اور قانونی ہتھیار کے ذریعے انہوں نے دنیا کا نقشہ بدل کر ایک آزاد وطن پاکستان حاصل کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان فرسٹ کی سوچ نہیں اپنائیں گے، ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی حقیقی تعبیر حاصل نہیں کر سکتے۔ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے مزید کہا کہ سلام عقیدت اس عظیم قائد پر جس کی قربانیوں اور دن رات کی محنت کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے مزید کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ اور پھر کلمہ طیبہ پورا ہوا محمد رسول اللہ، نبیِ پاک کی نظرِکرم اس پیاری سرزمین پر پڑی۔اس کی بشارت قائد اعظم کو خواب میں خود حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تشریف لا کر دی۔ پاک نبی کی پاک نظرِ کرم سے پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ یعنی کہ ہم سب کا پیارا پاکستان وجود میں آیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *