Banner
Daily Sahafat Quetta
September 11, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰموخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئےآئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشافبڑی طاقت، چھوٹا انصافہائی جیکنگ کی سازش کا سیاہ دداستان۔قسط3سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد، 200 سے زائد خواتین کی شرکتنوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک خوبصورت قدم، لسبیلہ میں کیریئر کاؤنسلنگ سیمیناربلوچستان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مغوی بازیابڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ کا رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر کا دورہقائداعظم کا پاکستان ہماری نسلوں کی امانت ہے، سرفراز بگٹیاسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰموخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئےآئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشافبڑی طاقت، چھوٹا انصافہائی جیکنگ کی سازش کا سیاہ دداستان۔قسط3سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد، 200 سے زائد خواتین کی شرکتنوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک خوبصورت قدم، لسبیلہ میں کیریئر کاؤنسلنگ سیمیناربلوچستان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مغوی بازیابڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ کا رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر کا دورہقائداعظم کا پاکستان ہماری نسلوں کی امانت ہے، سرفراز بگٹی

بلوچستان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مغوی بازیاب

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایات پر کوئٹہ سمیت صوبے کے 9 رینجز کے 33 اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم کے دوران 11 سالہ بچی سمیت 16 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق صوبے بھر میں اشتہاری مجرموں، عدالت سے مفرور ملزمان اور عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں میں 44 اشتہاری، 249 مفرور اور مختلف جرائم میں ملوث 492 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 108 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 95 پسٹل و ریوالور، 6 کلاشنکوف، 7 شارٹ گن و رائفل، 770 گولیاں و کارتوس اور 48 میگزین برآمد کیے گئے۔

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 62 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 81 کلو 468 گرام چرس، 10 کلو 67 گرام آئس، 525 گرام افیون، 200 پیکٹس گٹکا، 45 گرام کرسٹل، 49 شراب کی بوتلیں، 6 لیٹر دیسی شراب اور غیر قانونی سگریٹ کے 1279 بڑے پیکٹس برآمد کیے گئے۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 مسروقہ گاڑیاں، 44 موٹر سائیکلیں اور 13 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے، جبکہ 2253 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ صوبے میں پرامن ماحول اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

بلوچستان پولیس کی جانب سے اہلکاروں کو عوام اور پولیس کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، خوش اخلاقی اور احترام پر مبنی رویہ اپنانے کے ساتھ ساتھ تھانوں میں سائلین کی شکایات کا بروقت ازالہ اور شفاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *